اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخ رقم کردی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
کراچی :صبح کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم ایک موقع پر انڈیکس 100 پوائنٹس سے نیچے بھی آیا۔بعد ازاں 100 انڈیکس نے دوبارہ مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 87 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 559 پوائنٹس کے اضافے سے 87225 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخی بلند ترین سطح 86 ہزار846 بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 466 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا

پنھنجي راءِ لکو