قطر کا اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی معطل کرنے کا فیصلہ

خلیجی ریاست کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے عمل کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک فریقین مذاکرات میں ’آمادگی اور سنجیدگی‘ کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبرر ساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ قطر نے 10 روز قبل اسرائیل اور حماس کو مطلع کیا تھا کہ اگر انہوں نے اس دوران کوئی معاہدہ نہیں کیا تو قطر فریقین کے درمیان ثالثی کو کوششیں روک دے گا۔
ایک سفارتی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ حماس اور اسرائیل ’نیک نیتی‘ سے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں جس کے بعد قطر نے بطور ثالث دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنھنجي راءِ لکو