وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دے دی۔

فوج ہماری ہے، ان سے کوئی لڑائی نہیں، آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔اسمبلی سے خطاب
اسلام آباد (رپورٹ : قربان بلوچ ) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے پھر اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دی ہے۔صوبائی اسمبلی سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ پختونخواکےعلاوہ جہاں بھی احتجاج کیا،وفاق اور پنجاب حکومتوں کی طرف سے فسطائیت کامظاہرہ کیا گیا۔اس کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے پر مجبوراً احتجاج کاراستہ اختیارکیا.
انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے، ان سے کوئی لڑائی نہیں، مجھے گرفتاری سے کوئی خوف نہیں، ہمارے کے پی ہاؤس پہنچنے کے بعد پولیس نے دھاوا بولا، جہاں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کا انتظار کررہے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ چار گھنٹے تک کے پی ہاؤس میں رہا ،گاڑی آںے کے بعد کے پی ہاؤس سے روانہ ہوا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے، یے اسمبلی کے فلور سے یہ پیغام دے رہا ہوں کہ تیار ہوجاؤ ہم پھر اسلام آباد آرہے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو