پی ایس ای: 100 انڈیکس نے تاریخی سطح کو چھولیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح کو چھو لیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے دوران 290 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 130 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید بہتری آئی اور اس میں مزید 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 513 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پنھنجي راءِ لکو