چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، پاکستان نے متبادل آپشنز پر غور کا فیصلہ کرلیا۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان نہ آنے کے معاملے کے بعد پاکستان کی وفاقی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ایثار ٹائمز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی وطن واپسی پر اہم اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں وزارت بین الصوبائی امور، پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام شراکت دار شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں وزارت خارجہ ،داخلہ سے بھی ان کی رائے لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اہم ترین اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان بھ شرکت کریں گے۔ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد حکومتی سطح پر فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اس اجلاس میں تمام متبادل تجاویز بھی سامنے رکھے گا، آئی سی سی کو بھارت کی جانب سے لکھا گیا خط اور پاکستان کے ممکنہ جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں متبادل ٹیم کو بلانے سمیت تمام دستیاب آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو